بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش
جاوڈیکر نے آج کہاکہ عام آدمی پارٹی (آپ) لیڈر اروند کیجری وال کو ہتک عزت
کے معاملے میں وکیل کی فیس کی ادائیگی دہلی حکومت کے فنڈ سے
کرنے کا اختیار
نہیں ہے۔مسٹر جاوڈیکر نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ ہتک عزت کا معاملہ ایک نجی معاملہ ہے۔یہ معاملہ دہلی حکومت کے خلاف نہیں ہے لیکن اس معاملے میں دہلی حکومت کے فنڈ سے وکیلوں کے پیسے دیئے جا رہے ہیں۔